حیدرآباد18مئی (یواین آئی) شہر حیدرآباد میں لاک ڈاون کی وجہ سے گذشتہ 57دنوں سے بند آٹوموبائل،اے سی کی دکانات کے کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے پیش نظر ان دکانات کو جراثیم سے پاک کیاگیا۔22مارچ سے یہ دکانات بند تھیں۔حکومت کی جانب سے دی گئی اجازت کے بعدحیدرآباد کے رام کوٹ، بیگم بازار، تُرپ بازار میں آٹوموبائل،اے سی کی دکانات کھولی گئیں۔57دنوں کے بعد دکانات کو کھولے جانے کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے اہلکاروں نے دکانات اوردکانات کے باہر کے علاقہ کو جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات شروع کئے ۔ ساتھ ہی دکانداروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی۔