تلنگانہ کا ضلع واری دورہ کرنے مرکزی وزراء سے ایم ایل سی سرینواس ریڈی کی خواہش
جنگائوں: سرینواس ریڈی قانون ساز کونسل رکن پوچم پلینے آج ایم ایل اے کیمپ دفتر جنگاؤں میں میڈیا کا اجلاس طلب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 2 اور 3 جولائی کو منعقد شدنی بی جے پی کے قومی اجلاس میں ہم شرکت کریں گے اور شریک جلسہ، بی جے پی کے اہم لیڈروں اور متعلقہ ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کو سیاح متصور کریں گے۔ بی جے پی کے مرکزی وزراء ، وزیر اعلیٰ اور قائدین کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ کا ضلع واری دورہ کریں اور متعلقہ ریاستوں میں بھی تلنگانہ جیسے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کو نافذ کریں۔ہمارے وزیر اعلی کے سی آر نے بی آر ایس پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ حیدرآباد کی بین الاقوامی سطح پر ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی کوسبق حاصل کرنا چاہیے۔ کانگریس قائدین کے لئے یہ حرکت کافی مضحکہ خیز ہیکہ انھوں نے اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کے دوران سکندرآباد احتجاج میں فوت ہوئے ،دامیرا راکیش کے خاندان کے ساتھ مشاورت کرکے ستیہ گرہ کے نام پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایم ایل اے متی ریڈی یادگیری ریڈی حلقہ جنگاؤں میں کافی مقبول ہیں۔ ہمیں اُن کو کامیابی دلواکر تعاون کرنا چاہئے۔ انھوں نے جنگاؤں انچارج کی ذمہ داری بھی بخوبی انجام دی۔ان کے خلاف غلط افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ حلقہ جنگاؤں کے ایم ایل اے کی ٹکٹ کی لالچ میں ہیں۔ یہ بات بھی سچ ہیکہ ایم ایل اے متی ریڈی کی قیادت میں حلقہ جنگاؤں کافی ترقی کرے گا۔ وہ گزشتہ 20 سالوں سے وزیر اعلیٰ کے سی آر کے ساتھ ہیں اور اسی لحاظ سے انکی وابستگی وزیر اعلیٰ سے ہے۔پوچم پلی سرینواس نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی متی ریڈی یادگیریڈی کی مکمل حمایت کریں گے۔ اُن کے خلاف اُڑائی جانے والی افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے کہ وہ حلقہ جنگاؤں سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ہیں۔