کانت بے حد متاثر،نیویارک جیسا تاثر ملنے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) سوپراسٹار رجنی کانت نے کہا کہ شہر حیدرآباد کی ترقی آسمان کی بلندیوں کو چھورہی ہے۔ حیدرآباد کو دیکھنے پر ایسا لگ رہا ہے کہ انڈیا میں ہوں یا نیویارک میں سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ وجئے واڑہ میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سوپراسٹار رجنی کانت نے حیدرآباد کی ترقی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال بعد وہ شوٹنگ کیلئے حیدرآباد پہنچے۔ رات میں جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز پہنچا تو ترقی دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے۔ مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ میں انڈیا میں ہوں یا نیویارک میں ہوں۔ سوپراسٹار نے کہا کہ انہوں نے جو حیدرآباد دیکھا تھا اب کے حیدرآباد میں زمین آسمان کا فرق آ گیا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ حیدرآباد ہندوستان میں معاشی طور پر تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے بھی یہی بات بتائی ہے۔ رجنی کانت نے بے دھڑک، بے تکلفی اور ایمانداری سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ رجنی کانت آنجہانی این ٹی آر کی صد سالہ تقاریب کیلئے وجئے واڑہ پہنچے تھے۔