احمد آباد: سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے کے لیے ہمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کو بھول کر اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ میچ میں شکست اور ٹورنمنٹ میں اگلے مرحلے کے ضمن میں کمنز نے کہا کہ نئی جگہ جانا ہمارے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ وہاں ایک نئی شروعات کر سکتے ہیں۔ ہم نے اس سیزن میں کچھ اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہم اس شکست کو بھول کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارا دن نہیں تھا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ہے۔ ہمیں اگلے میچ پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی 20 کرکٹ میں ایسے دن آتے ہیں جب اچھی ٹیم ہونے کے باوجود چیزیں آپ کے کام نہیں آتیں۔ ہمارے کچھ بیٹرس کو وہ اچھا آغاز نہیں ملا جو ہم چاہتے تھے۔ اس کے بعد ہم بیٹنگ میں بھی بہتر مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ کے کے آر نے اچھی بولنگ کی۔ شروع میں بولروں کو وکٹ سے کچھ مدد ملی جو بعد میں کم ہوگئی لیکن مقابلے کے دوران ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنی (سنویر) نے آخری میچ بھی کھیلا تھا۔ ہم دوسری اننگز میں عمران (ملک) کو لانا چاہتے تھے لیکن پھر ہمیں لگا کہ اس وکٹ پر ایک اضافی بیٹرضروری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو حیدرآباد کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا ایک اور موقع ہوگا، جب دوسراکوالیفائر حیدرآباد اور چنئی میں پہلے ایلیمینیٹرکی فاتح ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔