حیدرآباد 6 مارچ ( سیاست نیوز ) خلاء سے ہماری ریاست یا ہمارا شہر کس طرح نظر آتا ہے یہ سبھی کیلئے دلچسپ موضوع رہا ہے ۔ اس جوش کو آگے برھاتے ہوئے ناسا نے حال ہی میں شہر حیدرآباد کی روشنیوں پر مشتمل ایک تصویر جاری کی ہے جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے لی گئی ہیں۔ شہر کی روشنیوں کے اطراف نہرو آوٹر رنگ روڈ کی روشنیاں ہیں ۔ یہ تصویر جنوبی ایشیائی براعظم کے 262 میل بلندی پر واقع اسپیش اسٹیشن سے لی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر بھی یہ تصویر پیش کی ہے ۔ اس اسٹیشن نے مصر کے شہر قاہرہ ‘ سعودی عرب کے شہر ینبوع ‘ ہندوستان کے شہر حیدرآباد اور بنکاک کے شہر تھائی لینڈ کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ناسا کے البم ’ رات کے وقت شہر ‘ البم میں شامل کردی گئی ہیں۔ اس البم میں دنیا کے مختلف شہروں کی وہ 180 تصاویر شامل ہیں جو رات کے وقت لی گئی ہیں جو انٹرنیشنل اسپیس سنٹر سے نظرآتے ہیں۔