حیدرآباد کی عالمگیر مسجد میں ‘وزٹ مائی مسجد’ کے نام سے تقریب کا انعقاد

   

حیدرآباد: 17 جولائی کے دن مسجد عالمگیر، گٹالہ بیگم پیٹ، 100 فٹ روڈ، مادھا پور میں “وزٹ مائی مسجد” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پہل فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مرکوز تھی اور اس میں ملک کی جامع ثقافت اور حیدرآباد میں ثقافتوں کے گنگا جمنی سنگم کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ریاض الدین نے بتایا کہ چیف آف آرگنائزنگ کمیٹی احمد نواز خان اور کمیٹی کے ممبران نے 17 جولائی کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے دوران حکومت تلنگانہ کے مشیر اے کے خان، مادھا پور کے کارپوریٹر جگدیشور گوڈ اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے 1500-2000 لوگوں نے مسجد کا دورہ کیا۔ غیر مسلموں میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔