حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) حیدرآبادی خاتون غزالہ ہاشمی امریکہ کی ریاست ورجینیا کی لیفٹیننٹ گورنر منتخب ہوگئی ہیں ۔ وہ ریاست میں اعلیٰ سیاسی عہدہ پر منتخب ہونے والی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی امریکی بن گئی ہیں ۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی 61 سالہ ہاشمی نے 1,465,634 ووٹ (54.2 فیصد) حاصل کئے ۔ ان کے ریپبلکن حریف جان ریڈ نے 12,32,242 ووٹ حاصل کئے۔ غزالہ ہاشمی کا تعلق حیدرآباد کے ملک پیٹ سے ہے۔
حیدرآبادی خاتون امریکہ کے ورجینیا کی لیفٹیننٹ گورنر منتخب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کی خواتین آج کے جدید دور میں مردوں کے شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے زندگی کے ہر میدان میں اپنا نام کما رہی ہیں ۔ حیدرآبادی خاتون غزالہ ہاشمی جنہوں نے اپنی محنت اور جستجو کے ذریعہ آج بڑے عہدے پر فائز ہے ۔ ورجینیا کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر انہیں منتخب کیا گیا ہے ۔ وہ ریاست میں اعلیٰ سیاسی عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی مسلمان اور جنوبی ایشیائی امریکی بن گئی ہیں ۔ 61 سالہ ہاشمی ڈیموکریٹ نے 1,465,634 ووٹس 54.2 فیصد حاصل کئے ۔ اپنے ریپبلکن حریف جان ریڈ نے 12,32,242 ووٹ حاصل کئے ۔ ورجینیا اسٹیٹ سینئیر ، جو منگل کو الیکشن کے دن جیت کر ابھری ہے ۔ 2025 کے انتخابات میں اہم ملک گیر عہدوں کے لیے انتخاب لڑنے والے 30 سے زیادہ ہندوستانی نژاد امریکیوں اور جنوبی ایشیائی امیدواروں میں شامل تھے ۔ ہاشمی کا انتخاب سب سے زیادہ قریب سے دیکھا گیا تھا کیوں کہ وہ اعلیٰ ریاستی عہدے کے لیے میدان میں تھیں ۔ ہاشمی ورجینیا سینیٹ میں خدمات انجام دینے والی پہلی مسلمان اور پہلی جنوبی اشیائی امریکی ہیں ۔ ایک تجربہ کار معلم اور جامع اقدار اور سماجی انصاف کی حامی ہونے کے ناطے ان کی قانون سازی کی ترجیحات میں عوامی تعلیم ووٹنگ کے حقوق اور جمہوریت کا تحفظ تولیدی آزادی ، تشدد کی روک تھام ، ماحولیات ، رہائش اور صحت کی سستی رسائی شامل ہے ۔ کمیونٹی آرگنائزیشن دی انڈین امریکن امپیکٹ فنڈ نے ہاشمی کو ورجینیا کے لیفٹیننٹ گورنر کے جنرل الیکشن میں ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی ۔ ووٹروں کو متحرک کرنے اور حکومت کی ہر سطح پر نمائندگی کو مضبوط کرنے کے لیے ہاشمی کی مہم میں 175000 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ انڈین امریکن امپیکٹ فنڈ کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر چنتن پٹیل نے ہاشمی کی جیت کو کمیونٹی ، کامن ویلتھ اور جمہوریت کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ۔ پٹیل نے کہا کہ تولیدی آزادی اور سستی صحت کی دیکھ بھال سے لے کر پبلک ایجوکیشن اور ہاوزنگ ایکویٹی تک غزالہ ہاشمی نے ان مسائل کی قیادت کی ہے جو ورجینیا کے باشندوں کے لیے سب سے اہم ہیں ۔ ہاشمی کو پہلی بار 2019 میں عہدے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا ۔ جس نے برسراقتدار ریپبلکن کو پریشان کیا اور برسوں میں پہلی بار ڈیموکریٹس کو اکثریت فراہم کی اور سیاسی اسٹبلشمنٹ کو چونکا دیا ۔ ہاشمی کو 2024 میں سینیٹ کی تعلیم اور صحت کمیٹی کا چیرمین نامزد کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد ہاشمی نے رہائشی تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، ماحولیاتی انصاف اور عدم مساوات کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوسروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں وقف کی ہیں ۔ غزالہ ہاشمی 1964 میں ملک پیٹ میں تنویر اور ضیا ہاشمی کے ہاں پیدا ہوئی تھی ۔ جب وہ چار سال کی تھی اپنے والد کے ساتھ امریکہ چلی گئی تھی ۔ جہاں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ۔۔ ش