حیدرآباد،25ستمبر (یو این آئی)شہر حیدرآباد میں منگل کی شب ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں لوتھ کنٹہ۔یاپرال کے درمیان سڑک کو نقصان پہنچا اور سڑک پر گڑھے پڑ گئے ۔وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یہ سڑک مرمت کے لئے 24گھنٹے بند کردی جائے گی۔اس فوج کی مرمت فوج کی جانب سے جنگی خطوط پر انجام دی جارہی ہے جبکہ ریاستی ٹریفک پولیس کی جانب سے مدد فراہم کی جارہی ہے ۔وزارت دفاع کے ایک ٹوئیٹ میں یہ بات بتائی گئی۔
دی پارک ہوٹلس کی شان
عیش ہندوستانی ریستوراں
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : دی پارک ہوٹلس میں واقع ہندوستانی ریستوراں عیش کی سجاوٹ منفرد انداز میں حضور نظام کی تصاویر اور آئینوں کے ذریعہ کی گئی ہے جب کہ بہترین اور ذائقہ دار پکوانوں میں حلیم ، بریانی ، میٹھے اور دیگر ذائقہ دار اشیاء بھی شامل ہیں ۔ پکوانوں سے لطف اندوز ہونے والے گاہکوں کو حیدرآباد کے کھانوں کا حقیقی ذائقہ ملتا ہے ۔ جس میں نیا مینو ’ عیش ٹسٹنگ مینو ‘ بھی شامل ہے ۔۔