حیدرآباد کی مسجد حسن میں ذمہ داروں کی طرف حافظ طلباء اور تعلیم ترک کرنے والے طلباء کےلئے مفت روبوٹک ٹریننگ کا اہتمام

,

   

حیدرآباد: تعلیم کو مذہب اسلام میں سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے ، علم حاصل کرنا اور اسے دوسروں تک پہنچانا اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں وقف کرنے کے مترادف ہے ، علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب نبی کریم ﷺ پر پہلی وحی نازل کی اس میں علم حاصل کرنے اور پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ،مسلم کی ایک حدیث ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص علم کو حاصل کرنے کےلیے سفر کرتا ہے اللہ اس کےلئے جنت کا راستہ آسان کرتا ہے ۔مسجد حسن (شاد نگر روڈ ، بالا نگر) ایک خوبصورت مسجد ہے، جو صرف ایک مسجد ہی نہیں بلکہ دین ودنیا کی تعلیم کا ایک مرکز ہے، اس مسجد کے ذمہ داروں کی طرف سے مسجد کے سیلار میں شائنگ اسٹار کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے ۔

مزید جاننے کےلئے ویڈیو دیکھیں ۔

YouTube video