حیدرآباد کی نیکلس روڈ پر واک فار روڈ سیفٹی کا افتتاح

   

حیدرآباد،16 جون(یواین آئی)شہر حیدرآباد کی نیکلس روڈ پرواک فار روڈ سیفٹی کا اہتمام کیا گیا جس کاافتتاح وزیر ٹرانسپورٹ وی پرشانت ریڈی نے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ سڑکوں کے تحفظ کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ سڑکوں پر چلنے والوں کی سلامتی اہم ہے ۔انہوں نے کمس اسپتال کے زیراہتمام اس پروگرام کاافتتاح کیا۔حیدرآباد کے تمام علاقوں میں جلد ہی زیبرا لائنس بنائی جائیں گی۔قومی شاہراہوں پر ہر 100 کیلو میٹر پرٹراما مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ہر 50کیلومیٹر کی دوری پر پٹرولنگ کی گاڑیاں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو ٹریفک کے قواعد پر عمل کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بیداری پیداکر رہی ہے تاہم انفرادی طورپر ہم میں خود بیداری لانے کی ضرورت ہے ۔