حیدرآباد کے آرچ بشپ ڈاکٹر پولا انتھونی رومن چرچ کے کارڈینل مقرر

   


کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلے تلگو دلت کو کارڈینل رینک
حیدرآباد ۔ 27 اگست (پریس نوٹ) حیدرآباد کے آرچ بشپ ڈاکٹر پولا انتھونی کو سینٹ پیٹر بسیلیکا، واٹیکن سٹی میں کارڈینل مقرر کیا گیا ہے۔ کیتھولک چرچ کی تاریخ میں وہ کارڈینل مقرر کئے جانے والے پہلے تلگو دلت کارڈینل ہیں۔ وہ 21 نئے کارڈینلس میں ایک ہیں۔ ہولی رومن چرج کا کارڈینل کلرجی کا ایک سینئر ممبر ہوتا ہے۔ کارڈینلس پوپ کی جانب سے مقرر کئے جاتے ہیں اور وہ زندگی تمام یہ ٹائیٹل رکھتے ہیں۔ اس طرح وہ کالج آف کارڈینلس بناتے ہیں۔ ان کی بہت اہمیت ہوتی ہے کیونکہ کارڈینلس کیتھولک ہیریرچی میں راست طور پر پوپ کے نیچے ہوتے ہیں اور انہیں خود پوپ کی جانب سے مقرر کیا جاتا ہے۔ پولا اور گوا کے آرچ بشپ فلائپ نیری فیلرو دو ہندوستانی کارڈینل مندوبین ہیں جو دنیا کے 21 کارڈینل ڈیلیگیڈس میں شامل ہیں۔ ہندوستان میں فی الوقت چار کارڈینلس ہیں اور پولا اورفیرارو کو اس پر ترقی کے ساتھ یہ تعداد چھ ہوگئی ہے۔ پولا انتھونی کی پیدائش کرنول ڈسٹرکٹ کے چندوکور گاؤں میں ہوئی۔ سینٹ پیٹرس پونٹیفیکل میجر سیمینری میں انرولمنٹ کروانے سے قبل وہ کرنول مائینر سیمینری سے وابستہ تھے۔