دیسی گھی کو صحت اور ذائقہ دار غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہندوستان میں عیدوں اور تہواروں کے دوران دیسی گھی کا استعمال ناگزیر ہے ۔ مگر موجودہ دور میں اصلی گھی کا حصول ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ ملک بھر میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے اصلی گھی فروخت کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر آج بھی عوام کو ان دعوؤں پر بھروسہ نہیں ہے ۔ عوام کی اصلی گھی کی ضرورت کو پورا کرنے میں بڑی چاؤڑی سلطان بازار پولیس اسٹیشن کے قریب ایک تجارتی علاقہ ہے جہاں اب میٹرو اسٹیشن بھی موجود ہے اور وہیں سری مروگھن گھی اسٹور ہے جو 70 سال سے گاہکوں کا پسندیدہ گھی ہے ۔ 70 سال کے طویل عرصہ سے اس گھی کو اور دیگر دودھ کی مصنوعات خریدنے کے لیے لوگ حیدرآباد کے دور دراز علاقوں سے بڑی چاؤڑی آتے ہیں ۔ اے وی شان موگھم جب 17 سال کے تھے تو 1950 کی دہائی میں وہ تملناڈو سے حیدرآباد آئے ۔ انہوں نے شہر میں دیسی اور خالص گھی کی ضرورت محسوس کی اور گھی اسٹور کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے وہ بذریعہ سائیکل دودھ حاصل کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن جاتے تھے جو ان کی آبائی ریاست تملناڈو سے حیدرآباد آتا تھا ۔ اس موقع پر شان موگھم کے دوسرے بیٹے بالاجی نے بتایا کہ ہر روز ان کے والد ریلوے اسٹیشن جاکر دودھ حاصل کرتے تھے اور پھر اس کا گھی نکالا کرتے تھے ۔ جب طلب میں اضافہ ہوگیا تو انہوں نے اُپل میں ایک فیکٹری کھولنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیکٹری آج بھی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ آج اسٹور کو شان موگھم کے تینوں بیٹے جواہر راج ، بالاجی اور وینکٹا آنند چلاتے ہیں ۔ اسٹور کی خصوصیت یوں تو خالص گھی ہے لیکن اس کے علاوہ اب دودھ کی دیگر اشیاء بھی دستیاب ہیں ۔ جیسے پنیر ، کھووا ، دہی اور چھاچ ۔ بڑی چاؤڑی کے اسٹور اور اُپل کی فیکٹری کے علاوہ اشوک نگر میں بھی ایک اسٹور کام کررہا ہے ۔ مسٹر بالاجی نے بتایا کہ ہمارا گھی نو ماہ تک تازہ رہتا ہے ۔ بادامی رنگ کا دانہ دار سری مرگن گھی 200 گرام ، 500 گرام ، ایک کیلو ، پانچ کیلو اور 30 کیلو کے پیاکٹس میں دستیاب ہے ۔ اور ہم ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنے گاہکوں کی توقعات پر پورے اتریں ۔ اس کے علاوہ ہمارے ملازمین بھی ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ہماری مصنوعات کا معیار ہمیشہ اچھا رہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ کوالٹی کنٹرول کی کیا اہمیت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری مرگن گھی کی جانب سے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور نہ کبھی کیا جائے گا ۔ بالاجی نے مزید بتایا کہ سری مرگن گھی کی جانب سے ملک بھر کے صارفین کو آن لائن آرڈر پر گھی سپلائی کیا جاتا ہے ۔ خواہش مند افراد www.srimuruganghee.com پر آرڈر کرسکتے ہیں ۔ بالاجی نے مزید بتایا کہ ماہ مقدس رمضان میں روزہ دار کافی تھک جاتے ہیں اس لیے سحر اور افطار کے بعد کھانوں میں گھی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے ۔ گھی کا استعمال تھکاوٹ کو دور کرتا ہے اور توانائی بحال کرتا ہے ۔ اس ماہ میں گھی کی طلب بڑھ جاتی ہے ۔ اس لیے سری مرگن گھی کی جانب سے حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام سوپر مارکٹس ، ہول سیل کرانہ اسٹورس ، کرانہ اور جنرل اسٹورس پر سری مرگن گھی دستیاب ہے ۔۔
Badi Chowdi, Sultan Bazar, Hyd-20
Tel: 040-24651511, 24650411