حیدرآباد کے اطراف 26 پلاٹس کی فروخت کیلئے میٹرو پولیٹن اتھاریٹی کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/16 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن میٹرو اتھاریٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں 26 پلاٹس کے ہراج کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پلاٹس کوکا پیٹ، منچری ویلو، بیراگی گوڑہ، چنگی چرلہ، امیر پور، چندا نگر، بدویل، ویلمالا ، گنڈی میسماں ، بورم پیٹ اور باچن پلی میں موجود ہیں۔ میٹرو پولیٹن اتھاریٹی نے300 مربع گز سے لیکر ایک ایکر سے کم اراضیات کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمت کا تعین علاقہ کی مارکٹ ویلیو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ نلہ گنڈلہ علاقہ میں اقل ترین شرح 65 ہزار فی مربع گز رکھی گئی ہے جبکہ بدویل، چندا نگر، پیران چیروو ، گنڈی پیٹ اور منچری ویلو میں 50 ہزار روپئے فی مربع گز قیمت طئے کی گئی ہے۔ رامیشورم، پٹن چیرو میں 12 ہزار فی مربع گز اور امین پور میں 40 ہزار روپئے فی مربع گز قیمت طئے کی گئی۔ سرارم میں 25 ہزار روپئے قیمت طئے کی گئی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انفرادی طور پر اور ڈیولپرس کی جانب سے اراضی کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔