حیدرآباد کے اطراف 4 عصری سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کا قیام

   

8 میڈیکل کالجس کا عنقریب آغاز، صحت کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کیلئے مثالی: ہریش راؤ
حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی میں تلنگانہ ملک کیلئے مثالی ریاست بن چکی ہے۔ دورہ متحدہ ورنگل کے موقع پر ہریش راؤ نے ہنمکنڈہ کے سرکاری دواخانہ میں مختلف عصری آلات کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے میں تلنگانہ دیگر ریاستوں کے مقابلہ بہتر مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا ۔ حکومت کی چوکسی اور سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج کی سہولتوں کی فراہمی کے نتیجہ میں کیسوں اور اموات کی تعداد میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برقی اور تعلیم کے شعبہ جات کی ترقی پر یکساں توجہ مرکوز کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں علاج کی سہولتوں کیلئے دیہی دواخانے اور شہری علاقوں میں بستی دواخانے قائم کئے گئے ۔ اضلاع میں میڈیکل کالجس کے قیام اور حیدرآباد کے اطراف چار انسٹی ٹیوٹس آف میڈیکل سائنس قائم کئے جارہے ہیں، یہ ادارے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے معیار کے مطابق ہوں گے ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ ریاست میں 8 میڈیکل کالجس کے قیام کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تلنگانہ عنقریب ملک کے میڈیکل ہب میں تبدیل ہوجائیگا۔ ہریش راؤ نے ہنمکنڈہ میں ڈائگناسٹک لیاب اور ریڈیالوجی لیاب کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزراء دیاکر راؤ اور ستیاوتی راتھوڑ کے ہمراہ انہوں نے ایم جی ایم ہاسپٹل میں 42 اضافی بستروں کے علاوہ مدر ملک بینک اور ٹی بی اسپیشالیٹی کلینک کا افتتاح کیا۔ حکومت کے چیف وہپ ونئے بھاسکر ، رکن پارلیمنٹ پی دیاکر ، ارکان مقننہ نریندر ، اے رمیش ، بی پرکاش اور دیگر عہدیدار تقریب میں موجود تھے۔ ہریش راؤ نے ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی خواہش پر میڈارم جاترا کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیموں کی تشکیل کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں عصری ڈائیگناسٹک لیابس قائم کئے جارہے ہیں۔ تین کروڑ 50 لاکھ کے مصارف سے آئندہ چار مہینوں میں لیاب کی تعمیر مکمل کرلی جائیگی۔ متحدہ ورنگل ضلع میں سرکاری دواخانوں میں 2900 بستر مزید اضافہ کئے جائیں گے۔ ر