حیدرآباد:دنیا بھر میں پھیلا ہوا کرونا وائرس شہر حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی داخل ہو چکا ہے، اج سنیچر کے دن بارکس کے ایک نوجوان کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں بارکس کے سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
سرکاری ہسپتال میں متعلقہ ڈاکٹروں کی ٹیم مشتبہ مریض کا معائنہ کر رہی ہے، اور یہاں پر کوئی ایسے وسائل بھی نہیں ہے کہ جس مریض کی جانچ کی جا سکے صبح ساڑھے دس بجے سے لے کر رات ساڑھے سات تک دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے کےلیے وہاں کوئی ایمبولینس بھی نہیں تھا اور نا ہی انکی کوئی طبی جانچ کی گئی۔
پولیس دواخانہ کے باہر موجود ہیں اور وہ تمام راستے جو ہسپتال کی طرف جاتے ہیں اسے بند کردیا گیا ہے، اسکے بعد بارکس کے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
پہلے سے ہی لوگوں کے ذہنوں میں اس مرض کو لے کئی طرح کے شکوک وشبہات ہیں، دواخانہ اور اسکے آس پاس کے علاقے کو بند کرنے سے خوف کا ماحول ہے۔
یہ مریض کون ہے کہاں سے آیا ہے اب تک جانچ نہیں ہوئی ہے، مقامی لوگوں کی کچھ ویڈیوز پیش کیے جا رہے ہیں۔
(سیاست )