حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (نیفٹ ) کی جانب سے حیدرآباد کے بشمول ملک کے10 شہروں میں مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ ہینڈلومس ڈیزائن ریسورس سنٹرز کو قائم کرنے کیلئے مرکزی وزارت ہینڈلوم نے فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ دستکاری کے شعبہ میں ڈیزائن اور جدید کاری کو فروغ دینے کیلئے اس طرح کا اقدام کیا جارہا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ تاجروں، اشیاء تیار کرنے والے کاریگروں، ڈیزائنرس کیلئے ڈیزائنس کے نمونے دستیاب رکھنے کا اصل مقصد ہے تاکہ اس شعبہ کو ترقی دی جاسکے۔ ان مراکز کے ذریعہ یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نئے مراکز قائم کرنے والے شہروں کی فہرست میں کولکتہ ، چینائی، بنگلور، کنور، اندور، ناگپور ، میرٹ، بھاگلپور اور پانی پت شامل ہیں۔ نیفٹ میں موجودہ فیشن اور فیشن کے ڈیزائنس کے ٹرینڈ کو ہینڈلومس شعبہ میں فروغ دیا جائے گا اور ان ہینڈلومس کے فیشن ڈیزائنس کو مارکٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے ساتھ جدید فیشن کے تقاضوں کی ہینڈلومس کے ذریعہ پورا کرتے ہوئے ہینڈلوم صنعت کی توسیع کی جائے گی۔ A
