حیدرآباد کے بعد نظام آباد میں بڑے پیمانے پر ترقی

   

رکن اسمبلی گنیش گپتا کا ادعا ، تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد

نظام آباد:24/ستمبر( محمد جاوید علی)رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے آج نظام آباد کے ڈیویژن نمبر 46,47اور 48 ڈیویژنوں میں کروڑوں روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ پھولانگ پہنچنے پر کارپوریٹر اکبر حسین ، ریاستی حج کمیٹی رکن و صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس نوید اقبال نے ان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے پھولوں کی برسات کی ۔ رکن اسمبلی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی پر بی آرایس کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ان کا استقبال کرتے ہوئے خیر مقدم کیا اس موقع پر مسٹر گنیش گپتا نے بتایا کہ ڈیویژن نمبر 46پھولانگ میں ایک کروڑ روپئے سے ، ڈیویژن نمبر 47 گو ل ہنومان میں ایک کروڑ روپئے سے ، ڈیویژن نمبر 48 میں ایک کروڑ روپئے سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ گنیش گپتا نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 9 سالوں سے شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد کے بعد نظام آباد میں بھی بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9 سالوں کے ترقیاتی کاموں کے باعث نظام آباد کو خوبصورت بنایا گیا اور نوجوانوں کو کھیل کود کیلئے اسٹیڈیم کی تعمیر ، اوپن جم کی تعمیر ، آئی ٹی ہب کی تعمیر اور ٹیکنیکل تربیت کیلئے نیاک سنٹر کا قیام اور تمام ڈیویژنوں میں بنیاد ی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیا جارہا ہے شہر کی ترقی کو دیتے ہوئے کے ٹی آر نے ہر ڈیویژن کیلئے ایک کروڑ روپئے علیحدہ طور پر منظور کیا ہے ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، کارپوریٹرس کے علاوہ شیخ علی صابری ، عبدالباری و دیگر موجود تھے ۔