بی جے پی سے روپیہ لیکر مغربی بنگال کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں
مرشد آباد ۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے کہا کہ حیدرآباد کے کچھ لیڈر بی جے پی کے ایجنٹ کا رول ادا کررہے ہیں۔ مغربی بنگال کے مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد میں حیدرآباد کی مسلم پارٹی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے یہ لوگ بی جے پی سے روپیہ لیکر بنگال کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ ملک بھر میں این آر سی لائے جانے وزیرداخلہ امیت شاہ کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان پر ممتابنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ مذہب کے نام پر تفریق نہیں کی جائے گی۔ بعض مسلم قائدین کی وجہ سے ہی بی جے پی سیاسی طور پر طاقتور ہورہی ہے۔ انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کا نام لئے بغیر کہا کہ حیدرآباد سے لوگ یہاں آ کر اپنی حفاظت نہیں کرسکتے۔ ہم آپ کیلئے لڑ رہے ہیں آپ ہوشیار رہیں۔ بنگال میں این آر سی کو نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہیکہ صدر مجلس اتحادالمسلمی نے اسدالدین اویسی نے کہا تھا کہ بنگال میں مسلمان محفوظ نہیں ہے۔ ممتابنرجی ایک عرصہ سے مسلمانںو کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ ممتابنرجی کی وجہ سے بی بی جے پی مغربی بنگال میں طاقتور ہوئی ہے۔ واضح رہیکہ کوچ بہار میں ممتا بنرجی نے اویسی کا نام لئے بغیر تنقید کی کہ حیدرآباد کے یہ لوگ ہی یہاں آ کر فرقہ پرستی پھیلا رہے ہیں۔ ہم ہماری ریاست میں ہندو ہو یا مسلمان کسینے بھی فرقہ پرستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔