حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

   

اضلاع میں بھی بارش ، درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ
حیدرآباد۔10۔اکٹوبر۔(سیاست نیوز)شہر حیدرآبا دکے بیشتر علاقوں میں آج ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی اور دونوں شہروں کے نواحی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوا ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں کے سلسلہ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش قیاسی کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں گذشتہ شب سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خانگی ماہرین موسمیات نے دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارشوں کی پیش قیاسی کی تھی۔دن میں کی گئی اس پیش قیاسی کے مطابق سہ پہر کے بعد دونوں شہروں کے کئی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ریکارڈ کی جانے لگی ہے۔دونوں شہروں کے علاقوں فلک نما‘ بہادرپورہ‘ گولکنڈہ ‘ عابڈس ‘ نامپلی‘ خیریت آباد‘ ٹولی چوکی ‘ شیخ پیٹ ‘ اپل‘ عنبرپیٹ‘ رامنتا پور‘ کوکٹ پلی ‘ راجندرنگر‘ سن سٹی ‘ بندلہ گوڑہ‘ چندرائن گٹہ ‘ حافظ بابا نگر کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کے متعلق خانگی ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ ان بارشوں کے بعد شہر میں جاری درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو یوم کے دوران بھی جاری رہنے کا امکان ہے اور اسی طرح وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔3