حیدرآباد کے خلاف بڑودہ417 رنز

   

Ferty9 Clinic

راجکوٹ 31دسمبر (یواین آئی ) وجے ہزارے ٹرافی کے ایلیٹ گروپ بی میں آج بڑودہ نے رنز کا وہ طوفان برپا کیا جس نے حیدرآباد کے بولروں کو بے بس کر دیا۔ امیت ہری رام پاسی، نتیہ پانڈیا اور کپتان کنال پانڈیا کی شاندار سنچریوں کی بدولت بڑودہ نے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر417 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بورڈ پر سجا دیا۔حیدرآباد کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ اس وقت بھیانک خواب بن گیا جب بڑودہ کے اوپنرز، امیت ہری رام پاسی اور نتیا پانڈیا نے میدان کے ہر کونے میں اسٹروکس کھیلے ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے محض30 اوورز میں230 رنز جوڑ کر جیت کی بنیاد رکھ دی۔امیت ہری رام پاسی نے محض 93 گیندوں پر 12 چوکوں اور 7 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 127 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔نتیا پانڈیہ نے دوسرے سرے پر نتیا نے کلاسیک بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 110 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے ۔جب اوپنرز رخصت ہوئے تو کپتان کنال پانڈیا نے چارج سنبھالا۔ انہوں نے حیدرآباد کے بولرز کو سانس لینے کا موقع نہ دیا اور محض63 گیندوں پر 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کا ساتھ بھانو پنیا نے دیا جنہوں نے 27 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اسکور کو 417 تک پہنچا دیا۔حیدرآباد کے بولروں کو وکٹ حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنی پڑی ۔