2,250 کروڑ کا انویسٹمنٹ، ممبئی۔ پونے۔کولکاتا سے کہیں زیادہ
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ شعبہ میں سرمایہ کاری عروج پر ہے۔ شہر حیدرآباد گذشتہ چند سالوں سے سرمایہ کاری اور سرمایہ داروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں مثبت نتائج کا حامل اور پسندیدہ شہر بن گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاریہ سال جنوری تا جون کے درمیان (ایچ ۔ دن) میں شہر میں 308.4 ملین ڈالرس (2,250) کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسی دوران ملک کے دیگر شہروں جیسے پونے میں 232,2 ملین ڈالر (1,690) کروڑ، ممبئی میں 188.6 ملین ڈالر (1,370) کروڑ، کولکاتا میں 104.6 ملین ڈالر (760) کروڑ کی سرمایہ داری ہوئی جبکہ ایچ دن میں چینائی رئیل اسٹیٹ میں کسی بھی زمرے میں سرمایہ داری نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد اور چینائی شہروں میں چند پراجکٹوں میں سی پی پی انویسٹمنٹ آر اینڈ زیڈ کارپ کے جوائنٹ وینچر 210 ملین ڈالر (1,500) کروڑ کی سرمایہ داری کی گئی۔ جاریہ سال کی ایچ ون کے تحت ملک بھر میں 2.4 بلین ڈالر (18,600) کروڑ کا سرمایہ کیا گیا جو گذشتہ سال کے ایچ ون کے مقابل52 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال ایچ ون کے تحت شہر حیدرآباد میں 79 ملین ڈالر (570) کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی۔ پونے میں 39.7 ملین ڈالر (290) کروڑ جبکہ بنگلورو۔ کولکاتا۔ چینائی میں سرمایہ نہیں کیا گیا۔