حیدرآباد کے زو میں جانوروں کو گرمی سے محفوظ رکھنے انتظامات

   

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں جانوروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جانوروں کے انکلوژرس کے قریب اے سی، کولرس،اگزاسٹ فینس بھی لگائے گئے ہیں۔ساتھ ہی زو کے ملازمین کی جانب سے انکلوژرس میں پانی کا چھڑکاو بھی کیاجارہا ہے تاکہ جانوروں میں دھوپ کی شدت کو کم کیا جاسکے ۔گرما کے موسم میں شہر حیدرآبا دکے اس اہم چڑیاگھر کے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے زو کے وٹرنری ڈاکٹرس کی جانب سے گلوکون ڈی، الکٹرال پاوڈر،وٹامن سی کی دواوں کو جانوروں کی غذاوں میں ملا کر دیاجارہا ہے تاکہ جانوروں کو اس شدت کے موسم میں ہر قسم کی بیماری سے بھی محفوظ رکھاجاسکے۔ساتھ ہی رین گنس اور پانی کے چھڑکاوکیلئے استعمال ہونے والی پچکاری کا بھی استعمال کیاجارہا ہے ۔موسم گرما میں زو کو آنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی دیکھاجارہا ہے ۔