حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں 20 سالہ نر زرافہ سونامی بسنت کی پیر کی رات موت ہوگئی ہے۔ زو کے عہدیداروں کے مطابق بسنت کی پیدائش 2004 میں سونامی کی آفت کے وقت نیشنل زوالوجیکل پارک نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ جانوروں کی باہمی تبدیلی کے پروگرام کے تحت 2009 میں سونامی بسنت کو نہرو زوالوجیکل پارک منتقل کیا گیا تھا۔