حیدرآباد کے سرکاری جونیر کالجس میں گیسٹ فیکلٹی کے تقررات

   

حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد ضلع کے سرکاری جونیر کالجس میں گیسٹ فیکلٹی تقررات کیلئے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ تعلیمی سال 2023-2024 کیلئے گیسٹ لیکچررس کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ شرائط کے مطابق پوسٹ گریجویٹ امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ مخلوعہ جائیدادوں اور کالج کے لحاظ سے جائیدادوں کی تفصیلات ڈسٹرکٹ انٹر میڈیٹ آفیسر کے دفتر گن فاؤنڈری حیدرآباد سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ کسی بھی سطح کے پوسٹ گریجویٹ امیدوار گیسٹ لیکچررس کیلئے 24 جولائی سے پہلے اپنی درخواست داخل کریں۔ منتخب امیدواروں کو28 جولائی تک ان کے مقامات مختص کردیئے جائیں گے ۔ع

اور امیدواروں کو یکم اگسٹ تک اپنی خدمات پر حاضر ہونا ہوگا۔ع