حیدرآباد: 2 ۔ جنوری ( ایجنسیز ) ۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ چرلہ پلی میں واقع ایک شوروم میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق سی ایم آر شوروم میں آگ لگ گئی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ شعلہ کافی اونچائی تک بلند ہورہے تھے۔اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 6 فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ بجھانے کا کام کیا گیا۔