حیدرآباد کے عوام جلد الرجی مسائل کا شکار

   

ٹسٹ کرانے پر ڈینگو سے متاثر ہونے کا انکشاف سٹرائیڈ کریمس کا استعمال نقصاندہ
حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) حالیہ دنوں میں ریاست بھر میں مولادھار بارش کے بعد ہواؤں میں نمی کے باعث جلد کی الرجی کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جلد کا سفید خشک ہونا ۔ ایڑی میں دراڑیں پڑنا وغیرہ اسی زمرے میں شامل ہوتی ہے ۔ جلد سے متعلق مسائل خاص طور پر گریٹر حیدرآباد میں بڑھ رہے ہیں ۔ جلد کا علاج کرنے والے ہر ڈرمیٹولوجسٹ کے پاس روزانہ 10 تا 12 متاثرین رجوع ہو رہے ہیں ۔ شہر کے عوام فنگل انفکشن ، بیکٹریا ، جلد پر پھوڑے ، پاؤں کے انفکشن جیسی جلد کی الرجی سے پریشان ہیں ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ جلد سے متعلق مسائل کے ساتھ ہاسپٹلس پہونچنے والے افراد کا ٹسٹ کرانے پر ڈینگو سے متاثر ہونے کا انکشاف ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ کم قوت مدافعت والے افراد میں جلد سے متعلق مسائل زیادہ ہوتے ہیں ۔ زیادہ تر لوگ جب اپنے جسم پر خارش محسوس کرتے ہیں تو وہ میڈیکل شاپس سے ڈاکٹرس کو بتائے بغیر دوائیں لے رہے ہیں ۔ تھوڑے دن میں مسئلہ حل ہوجاتا ہے اور بعد میں وہ مزید زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ زیادہ تر لوگ سیٹرائیڈ کریمس کا استعمال کرتے ہوئے پریشانی میں پڑ جاتے ہیں ۔ موسم بارش کے دوران جیل کا استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ جلدی بیماری سے رجوع ہونے والے متاثرین کا ٹسٹ کروانے پر ڈینگو سے متاثر ہونے کا پتہ چل رہا ہے ۔ سڑکوں پر جمع رہنے والے پانی میں ننگے پاؤں چلنے سے انفکشن پھیلنے کے زیادہ امکانات ہیں ۔ گھر پہونچنے کے بعد پیروں کو صاف پانی سے دھو لیں اور خشک کپڑے سے صاف کریں ۔ بارش کے پانی میں بھیگنے کے بعد گھر پہونچکر گرم پانی سے نہائیے ۔ گرم پانی پینا چاہئے ۔ سیناٹائزر کا لازمی طور پر استعمال کریں ۔ پھل اور ترکاریوں ، دودھ چپاتی کا زیادہ استعمال کریں ۔ گھر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں۔ پانی میں کلورین ڈال کر صاف کریں۔ بخار ، کھانسی وغیرہ کا شکار ہونے پر گھر میں زیادہ رہنے کو ترجیح دیں ۔ ن