حیدرآباد کے عوام کیلئے نیا سال کا تحفہ ، دو فلائی اوور برجس افتتاح کیلئے تیار

   

اویسی جنکشن اور شیخ پیٹ فلائی اوورس دسمبر کے اواخر تک عوام کے لیے دستیاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ٹریفک مسائل کی یکسوئی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دسمبر کے اواخر تک مزید دو فلائی اوورس ، اویسی اور شیخ پیٹ جنکشن فلائی اوورس عوام کو دستیاب ہوجائیں گے ۔ جس سے بڑی حد تک ٹریفک مسائل گھٹ جائیں گے ۔ دونوں فلائی اوورس کی تعمیرات آخری مراحل میں ہیں ۔ عہدیداروں کی جانب سے ان کا افتتاح کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے شہر کے عوام کو یہ دو فلائی اوورس نئے سال کا تحفہ کے طور پر پیش کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ 25 دسمبر کے بعد کسی بھی وقت ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر ان فلائی اوورس کا افتتاح کرسکتے ہیں ۔ ایس آر ڈی پی پراجکٹ کے تحت ان دو فلائی اوورس کو تعمیر کیا گیا ہے ۔ مدھانی جنکشن تا اویسی دواخانہ جنکشن تک 63 کروڑ روپئے کے مصارف سے 1.40 کلومیٹر طویل 12 میٹر چوڑا یونی ڈائرکشن میں 3 لین پر مشتمل یہ فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے ۔ بی ایس سی پی ایل انفراسٹرکچر لمیٹیڈ نے اس فلائی اوور کو تعمیر کیا ہے ۔ جس کے 33 پلرس 33 گلڈرس کے ساتھ 132 اسپنس فٹ کئے گئے ہیں ۔ شیخ پیٹ پر تعمیر کردہ فلائی اوور شہر حیدرآباد کا دوسرا بڑا فلائی اوور ہے ۔ ریتی باولی ، شیخ پیٹ ، فلم نگر جنکشن ، او یو کالونی ، وسپر ویالی جنکشن تک تعمیر کیا جانے والا ، شیخ پیٹ فلائی اوور 6 لائن پر مشتمل ہے ۔ پی وی این آر ایکسپریس وے کے بعد 2.8 کلو میٹر طویل یہ شہر کا دوسرا بڑا فلائی اوور ہے ۔ شیخ پیٹ فلائی اوور کی تعمیر سے ہائی ٹیک سٹی ، فینانشیل ڈسٹرکٹ اور گچی باولی جانے والی گاڑیوں کو ٹریفک مسائل سے بڑی حد تک چھٹکارا ملے گا ۔ اس فلائی اوورس کی تعمیر میں 74 پلرس ، 72 پیر کیاپس ، 440 پی ایس سی گڈرس 144 کمپوسٹ گڈرس کا استعمال کیا گیا ہے ۔۔ ن