حیدرآباد /9 اگست ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج کہا کہ وہ شہر کے مضافات میں تقریباً ایک سو ایکڑ اراضی پر خصوصیت سے فرنیچر کی تیاری اور متعلقہ صنعتوں کیلئے فرنیچر پارک قائم کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے ۔ یہاں ’’ آئکیا اسٹورس‘‘ کے پہلے سال کی تکمیل پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جئیش رنجن ، پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز و آئی ٹی نے کہا کہ حکومت نے مجوزہ پارک میں حصہ لینے کیلئے سوئیڈن کے فرنیچر بنانے والوں کو دعوت دی ہے ۔ تلنگانہ حکومت خاص طور پر ایسا صنعتی خطہ تشکیل دینا چاہتی ہے جہاں صرف فرنیچر مینوفیکچرنگ ہو۔
