100 ایکر پر اسکل یونیورسٹی کی تجویز
حیدرآباد ۔ 24۔ مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں آوٹر رنگ روڈ کے اطراف حکومت کی جانب سے 200 ایکر پر آرٹیفیشل انٹلیجنس سٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مصنوعی ذہانت کے مرکز کے طور پر حیدرآباد کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے عہدیداروں نے مہیشورم ، شیر لنگم پلی ، چیوڑلہ اور ابراہیم پٹنم منڈلوں میں 200 ایکر اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ جون میں کابینہ کے اجلاس میں حکومت مصنوعی ذہانت سٹی کی منظوری دے گی ۔ حکومت اسی علاقہ میں 100 ایکر اراضی پر اسکل یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی گلوبل آرٹیفشل انٹلیجنس سمٹ کے جولائی میں انعقاد سے قبل دونوں پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 1