حیدرآباد کے مشہور طبلہ نواز سردار خاں سے خصوصی بات چیت

   

سیاست ٹی وی پر آج حیدرآبادی ستارے شو
حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے مختلف نامور فنکاروں و اداکاروں کے انٹرویوز کے باعث یہ شو بلندی پر پہنچ چکا ہے اور ایک سال کے عرصہ میں کافی مقبول ہوچکا ہے اور سو سے زائد ایپی سوڈ ٹیلی کاسٹ کئے جاچکے ہیں۔ شائقین ہر اتوار کو ٹیلی کاسٹ کیا جانے والے اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب چیانل اور سیاست ٹی وی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس شو کا مشاہدہ کرسکیں۔ چنانچہ 24 اکٹوبر اتوار کو رات 9:30 بجے حیدرآباد کے بین الاقوامی شہرت یافتہ طبلہ نواز سردار خاں کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ملک و بیرون ممالک میں مختلف فنکاروں کے ہمراہ طبلہ پر سنگت کرتے ہوئے سرزمین دکن کا نام روشن کیا۔ انٹرویو کے دوران سردار خان نے اپنی زندگی سے اور فیلڈ سے جڑی ہوئی باتیں شیئر کیں۔ پروگرام کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام پیر صبح 9 بجے اور جمعرات 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔