حیدرآباد۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے منگل کی شام سے سات بجے شہر حیدرآباد کے میڈیکل شاپس بند رہیں گے ۔حیدرآباد ڈسٹرکٹ کیمسٹس اینڈڈرگسٹس ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ کیا ہے تاہم اسپتالوں سے منسلک فارماسیز کو اس سے مستثنی رکھاگیا ہے ۔شہر حیدرآباد میں حالیہ دنوں کے دوران کئی میڈیکل اسٹورس کے اسٹاف ارکان کورونا سے مثبت پائے گئے ۔کئی مریض بھی میڈیکل اسٹور دواؤں کے لئے آرہے ہیں جس کے نتیجہ میں اس موذی مرض کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ اسی لئے سماج کے مفاد میں یہ فیصلہ کیاگیا۔چونکہ میڈیکل اسٹورس رات دیر گئے تک کام کرتے ہیں، اسی لئے اس طرح کے احتیاط کی خواہش کی گئی ہے ۔
