حیدرآباد کے نشانے پر آج لکھنو

   

حیدرآباد: سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلزکو 44 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ گیا، جس کی وجہ ان کا بہترین نیٹ رن ریٹ ہے۔ کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں ٹیم اپنی دھواں دار کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے پْرعزم ہے۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، اپل میں اب کل ہونے والے مقابلے میزبان ٹیم کے نشانہ پر لکھنؤ سوپر جائنٹس ہے ۔ حیدآباد کی خطرناک بیٹنگ لائن اپ کے خلاف لکھنؤ سوپر جائنٹس کو اپنی بولنگ میں زبردست حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس اپنے پہلے میچ میں دہلی کیپیٹلز سے سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست کھا چکا ہے۔ نکولس پورن نے شاندار بیٹنگ کی جبکہ مچل مارش نے بھی زبردست آغاز دیا، لیکن درمیانی اوورز میں ٹیم لڑکھڑا گئی۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت کے لیے پہلا میچ اچھا ثابت نہ ہوا، وہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور ایک اہم اسٹمپنگ کا موقع بھی گنوا بیٹھے۔