حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کے مشہور نہروزوالوجیکل پارک میں ژراف کی موت ہوگئی جو خرابی صحت کی شکار تھی۔ اس کو ببلی نام دیاگیا تھا۔گذشتہ چار دن سے خرابی صحت کی وجہ سے وہ غذا نہیں لے رہی تھی۔ اس کے پھیپھڑوں میں بعض پیچیدگیاں تھیں۔اس کے علاج کی کوششیں کی گئیں تاہم اس کی موت ہوگئی۔زو کی وٹرنری ٹیم نے اس کے علاج کی کافی کوشش کی جو رائیگاں ثابت ہوئیں۔اس ژراف کی موت کے بعد 380ایکڑ پر پھیلے اس زو میں اب صرف دو ہی ژراف سونامی بسنت اور سنی ہی رہ گئے ہیں۔ببلی کو مارچ 2019میں جانوروں کے تبادلہ کے پروگرام کے حصہ کے طورپر کولکتہ کے علی پور زوالوجیکل گارڈن سے یہاں لایاگیا تھا۔ایک ماہ تک الگ تھلگ رکھنے کے بعد ژراف کے جوڑے کو انکلوژر میں چھوڑاگیا تھا۔