حیدرآباد کے پولیس اسٹیشنوں کی نئی حد بندی ، پولیس اسٹیشنوں کے نام تبدیل

   

ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن کا نیا اضافہ ، حکومت تلنگانہ سے جی او کی اجرائی
حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت نے حیدرآباد سٹی پولیس کی تاریخ میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے 35 سالہ قدیم پولیس اسٹیشنوں کی ازسرنو حد بندی کو منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں جی او جاری کردیا گیا ہے ۔ اس اقدام کے مطابق حیدرآباد کے چند پولیس اسٹیشنوں کے نام تبدیل کردئے گئے اور حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ میں ایک نئے پولیس اسٹیشن ( ٹولی چوکی ) کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنریٹ میں پولیس اسٹیشنوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے ۔ اس اقدام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ ازسرنو حد بندی کے مطابق 2 زائد لا اینڈ آرڈر زونس ساؤتھ ایسٹ اور ساؤتھ ویسٹ گیارہ نئے لاء اینڈ آرڈر ڈیویژنس ایک زائد ٹریفک زون مزید گیارہ لا اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشن کل 71 اور 13 نئے ٹرافک پولیس اسٹیشن کل تعداد 31 قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ موجود سات زونس کیلئے 7 ویمن پولیس اسٹیشن ویمن سیفٹی ونگ اسپیشل سائبر کرائم یونٹ آئی ٹی وینگ نارکوٹیکس وینگ قائم کیاگیا ہے۔ ان تبدیلیوں کے ساتھ 1200 پولیس ملازمین کے عملہ کی منظوری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ گذشتہ دو سالوں سے نئے پولیس اسٹیشنوں کے حدود اور ان تک رسائی میں عوام کو پیش آرہی مشکلات کی عوامی شکایات حاصل ہوئی تھیں ۔ اس کے علاوہ ٹریفک اور لاء اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں بے چینی پائی جاتی تھی ۔ سائبر کرائم ونگ کو مضبوط کرنے کیلئے شہر حیدرآباد کے عہدیداروں سے طویل مباحث کیا گیا اور حکومت کو سفارش روانہ کی گئی تھی اور حکومت پرکوئی زائد مالی بوجھ نہ ڈالتے ہوئے حیدرآباد سٹی پولیس کے منظورہ 17020 ملازمین کو محکمہ جاتی طور پر تقسیم کرتے ہوئے عملہ کی کمی کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے حکومت کو سفارش روانہ کی گئی تھی ۔ کمشنر پولیس ڈی جی آنند نے بتایا کہ ان تبدیلیوں کے سبب خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری پیدا ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد پولیس کمشنر حدود میں ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن کے اضافہ کے ساتھ تعداد 72 ہوگئی ہے۔ فلم نگر ، ہمایوں نگر اور گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میںموجود علاقوں کو تقسیم کرتے ہوئے نئے پولیس اسٹیشن ٹولی چوکی کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیویژنس اور پولیس اسٹیشنوں کے نام بھی بدل دئے گئے ہیں ۔ جن میں گولکنڈہ ڈیویژن کو ٹولی چوکی ڈیویژن کردیا گیا ہے ۔ جبکہ سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن لیک پولیس اور ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن کو مہدی پٹنم، شاہ عنایت گنج گوشہ محل پولیس اسٹیشن کہلائے گا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کی ازسر نو حد بندی کے تحت 28 لاء اینڈ آرڈر ڈیویژنس کے مطابق ٹریفک پولیس اسٹیشن کے حدود کو دیکھتے ہوئے موجودہ ماریڈپلی بوئن پلی اور نارائن گوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کو برخواست کردیا گیا ہے ۔ اور موجود لاء اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشنوں کے مطابق ان سے متعلقہ حدود کے تحت ٹریفک نامپلی ، ٹریفک عنبرپیٹ ، ٹریفک بی ایس لنگر حوض ، بہادرپورہ ، اور نلہ کنٹہ کے نام تبدیل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اسٹیشن گاندھی نگر ، عثمانیہ یونیورسٹی ، چھتری ناکہ کلثوم پورہ اور ٹریفک پولیس اسٹیشن سعیدآباد رکھاگیا ہے ۔ اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے اینٹی ہومن ٹریفکنگ یونٹ ایک انسپکٹر اور 8 ملازمین کا عملہ جونیائل بیورو یونٹ کیلئے ایک انسپکٹر 7 افراد کا عملہ مختص کیا گیا ہے ۔ ہر لاء اینڈ آرڈر زون میں ایک سائبر سیل قائم کیا گیا ہے اور ہر سائبر سیل کیلئے ایک سب انسپکٹر اور 5 پولیس کانسٹیبل مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ 10 اور مستقبل کی ضروریات کے لحاظ سے لاء اینڈ آرڈر اور ٹریفک شعبوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان تبدیلیوں جلد ہی حیدرآباد سٹی پولیس کی ویب سائیٹ پر دستیاب رکھا جائے گا ۔ ع