حیدرآباد کے کلکٹر اور پولیس کمشنر کو الیکشن کمیشن کے ایوارڈس

   

حیدرآباد ۔ 21جنوری ( این ایس ایس ) الیکشن کمیشن نے چند عہدیداروں کیلئے تلنگانہ اسمبلی کے حالیہ منعقدہ انتخابات میں موثر مربوط مساعی پر ایوارڈس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ بالخصوص انتخابی عمل کے دوران شراب اور دولت کی ریل پیل کے خلاف اقدامات ، امن و قانون کی برقراری و نگرانی اور رائے دہی کے پُرامن و پُرسکون انعقاد کیلئے پرنسپال سکریٹری ریونیو سومیش کمار ، حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار ، ایڈیشنل سی ای او پدما پرکاش اور جوائنٹ سی ای او امراپالی کے علاوہ حیدرآباد الیکشن آفیسر دانا کشور ، عادل آباد و بھوپالا پلی کے ڈسٹرکٹ کلکٹرس دیویا اور وینکٹیشوری کو ان ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔