حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقہ جات کے کاؤنٹنگ مراکز کا اعلان

   

حیدرآباد ۔یکم۔ڈسمبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے 3 ڈسمبر کو اسمبلی چناؤ کے ووٹوں کی گنتی کیلئے 49 کاؤنٹنگ سنٹرس قائم کئے ہیں۔ ہر ضلع میں اسمبلی نشستوںکی تعداد کے اعتبار سے کاؤنٹنگ مراکز قائم کئے گئے۔ حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقہ جات کیلئے کاؤنٹنگ مراکز کا اعلان کیا گیا۔ مشیر آباد اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی اے وی کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس دومل گوڑہ میں رہے گا۔ ملک پیٹ اسمبلی حلقہ کیلئے انڈور اسٹیڈیم عنبر پیٹ ، عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ کیلئے آر بی وینکٹ رام ریڈی ویمنس کالج نارائن گوڑہ ، خیریت آباد کیلئے کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی انڈور اسٹیڈیم یوسف گوڑہ ، جوبلی ہلز کیلئے کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی انڈور اسٹیڈیم یوس گوڑہ ، صنعت نگر کیلئے کالج آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ عثمانیہ یونیورسٹی ، نامپلی کیلئے جواہر لال نہرو آرکیٹکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی ، کاروان کیلئے گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج مانصاحب ٹینک ، گوشہ محل کیلئے ویمنس کالج کوٹھی، چارمینار کیلئے کملا نہرو پالی ٹیکنک کالج فار ویمن نمائش میدان نامپلی، چندرائن گٹہ کیلئے نظام کالج بشیر باغ ، یاقوت پورہ کیلئے سروجنی نائیڈو ونیتا مہا ودیالیہ نمائش میدان، بہادر پورہ کیلئے ارورا لیگل سائنس اکیڈیمی بنڈلہ گوڑہ ، سکندرآباد کیلئے پروفیسر جی رام ریڈی اسٹڈی سنٹرل عثمانیہ یونیورسٹی اور سکندرآباد کنٹونمنٹ کیلئے آڈیٹوریم ہال ویسلی کالج گراؤنڈ سکندرآباد کو کاؤنٹنگ مراکز کے طورپر مقرر کیا گیا ہے۔ ایل بی نگر کیلئے سرورنگر انڈور اسٹیڈیم ، مہیشورم کیلئے کالج آف انجنیئرنگ ابراہیم پٹنم ، راجندر نگر کیلئے لارڈس کالج آف انجنیئرنگ حمایت ساگر اور شیر لنگم پلی کیلئے جی ایم سی بالا یوگی انڈور اسٹیڈیم گچی باؤلی کو کاؤنٹنگ مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔