حیدرآباد کے 18 سرکاری ہاسپٹلس میں مریضوں کے معاونین کو صرف 5 روپئے میں کھانے کی سہولت

   

ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ کی موجودگی میں ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی ، ہری کرشنا مومنٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے مریضوں کے ہاسپٹل پہونچنے والے معاونین کو شہر حیدرآباد کے 18 سرکاری ہاسپٹلس میں تغذیہ بخش کھانا 5 روپئے میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس رعایتی کھانے پر حکومت سالانہ 36.66 کروڑ روپئے خرچ کرے گی اور اس سے تقریبا 20 ہزار افراد کو کھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ حیدرآباد کے 18 سرکاری ہاسپٹلس میں مریضوں کے معاونین کو صرف 5 روپئے میں تغذیہ بخش کھانا فراہم کرنے سے ہرے کرشنا مومنٹ چیارٹیبل ٹرسٹ نے اتفاق کیا ہے ۔ اس معاہدے پر ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی اور ہرے کرشنا مومنٹ ادارے نے ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کی موجودگی میں دستخط کئے ہیں ۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں چیف منسٹر کے سی آر نے جو وعدہ کیا تھا ۔ اس کے مطابق حیدرآباد کے 18 سرکاری ہاسپٹلس میں مریضوں اور ان کے معاونین کو تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہرے کرشنا مومنٹ ادارہ نے معیاری کھانا فراہم کرنے کا یہ معاہدہ کیا ہے ۔ مریضوں کے معاونین 5 روپئے ادا کرنے پر ماباقی 21.25 روپئے حکومت ادا کرے گی ۔ لذیذ تغذیہ بخش غذا فراہم کی جائے گی ۔ ایک ہفتہ 10 دن میں کھانے کی یہ سہولت دستیاب ہوجائے گی ۔ اس کے لیے تمام ضروری اقدامات و انتظامات ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی کرے گی ۔ یہ سہولت عثمانیہ ہاسپٹل ، نمس ہاسپٹل ، گاندھی ، نیلوفر ، سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل ، پٹلا برج میٹرنیٹی ہاسپٹل ، این ایم جے کینسر ہاسپٹل ، ایرہ گڈہ چیسٹ ہاسپٹل ، کوٹھی ای این ٹی ، نلہ کنٹہ ، فیور ہاسپٹل ، کوٹھی میٹرنیٹی ہاسپٹل ، گچی باولی نمس ہاسپٹل ، کنگ کوٹھی ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ، ملک پیٹ ایم این ایریا ہاسپٹل گولکنڈہ ایریا ہاسپٹل ونستھلی پورم ایریا ہاسپٹل ، کونڈہ پور ایریا ہاسپٹل ، نامپلی ایریا ہاسپٹل میں دستیاب ہے ۔۔ ن