ویسٹ زون دوسرے نمبر پر، شہر میں تاحال 29 اموات، 136 صحتیاب
حیدرآباد۔/2 مئی، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کے 5 زونس میں ساؤتھ زون کورونا وائرس کے اعتبار سے سرفہرست ہے۔ ساؤتھ زون میں نہ صرف مریضوں کی تعداد بلکہ اموات بھی زیادہ ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے جملہ 480 کیسس منظر عام پر آئے جن میں 29 اموات واقع ہوئی ہیں۔ 136 افراد علاج سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ساؤتھ زون میں 202 کیسس کے ساتھ 15 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 45 افراد علاج سے صحت مند ہوگئے۔ ویسٹ زون دوسرے نمبر پر ہے جہاں 165 کورونا کیسس پائے گئے اور 9 اموات واقع ہوئیں۔ 50 مریض شفاء یاب ہوئے۔ سنٹرل زون میں 46 کیسس تاحال منظر عام پر آئے اور 3 اموات واقع ہوئیں۔ 19 افراد صحت یاب ہوئے۔ ایسٹ زون میں 45 کیسس اور ایک موت واقع ہوئی 14 افراد علاج سے صحت یاب ہوئے۔ نارتھ زون کورونا کے معاملہ میں سب سے محفوظ رہا جہاں صرف 19 کیسس پائے گئے اور ایک موت واقع ہوئی۔ 8 افراد علاج سے صحت یاب ہوئے۔