انتخابی ضوابطہ اخلاق کی وجہ سے اسکیم پر عمل آوری میں ایک ماہ کی تاخیر : پونم پربھاکر
حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے حیدرآباد میں راشن شاپس سے باریک چاول کی تقسیم کا آغاز اور نارائن گوڑہ میں ایک غریب کے گھر میں کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ ماہ سے ہی راشن شاپس پر باریک چاول کی تقسیم کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اسکیم ملک میں کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے ریاست میں دولتمند اور غریب کے درمیان کسی بھی فرق کے بغیر سب باریک چاول کھائے اس کیلئے راشن شاپس سے باریک چاول تقسیم کیا جارہا ہے۔ حکومت کا یہ تاریخی فیصلہ ہے۔ حکومت کی اس اسکیم سے غریب عوام پوری طرح استفادہ کررہے ہیں۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ یکم ؍ مئی سے حیدرآباد کے 653 راشن شاپس سے باریک چاول تقسیم کیا جارہا ہے۔ سفید راشن کارڈ رکھنے والے ہر ایک کو باریک چاول تقسیم کیا جارہا ہے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اہل رہنے والوں کو نئے راشن کارڈس جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 10 سالہ دورحکومت میں نئے راشن کارڈس جاری نہیں کئے گئے۔ تلنگانہ حکومت نے ذات پات کے سروے پرجاپالنا میں وصول ہونے والی اور ساتھ ہی ایم آر او دفاتر میں وصول کئے گئے درخواستوں کی بنیاد پر نئے راشن کارڈس جاری کئے جارہے ہیں۔ حکومت حیدرآباد کی جامع ترقی کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے اقدامات کررہی ہے۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ عوام کو اندراماں ہاؤزنگ اسکیم، راشن کارڈس راجیو یووا وکاسم اسکیم سے بھرپور فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔2