حیدرآباد کے UPHC سنٹرس میں 45 ڈاکٹرس کے تقررات

   

اہل ایم بی بی ایس ڈاکٹرس 11 جولائی تک درخواستیں داخل کریں ۔ ماہانہ 52 ہزار روپئے تنخواہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کے حدود میں واقع اربن پرائمری ہیلت ( یو پی ایچ سی ) مراکز میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر 45 میڈیکل آفیسرس ( ملٹی زون 2 ) کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر وینکٹی نے بتایا کہ یہ تقررات ایک سال یا ضروریات پوری ہونے تک ہوگی ۔ انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے مطابق ایم بی بی ایس کی ڈگری رکھنے والے اور تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ امیدوار ہی ان جائیدادوں کیلئے اہل رہیں گے ۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو ماہانہ 52,000 روپئے تنخواہ ادا کی جائے گی ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں ڈسٹرکٹ کے سرکاری ویب سائٹ hyderabad.telangana.gov.in سے درخواستوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس کو ضروری خود کے تصدیق دستاویزات ( سرٹیفیکٹس ) کے ساتھ 11 جولائی تک دفتر میں کام کے اوقات صبح 10-30 بجے سے شام 5 بجے تک سکندرآباد کے پیاٹنی میں جی ایچ ایم سی بھون کی چوتھی منزل پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کے آفس میں داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کسی بھی قومی بنک کا 500 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ District Health Family Welfare Society Hyderabad کے نام پر داخل کریں ۔۔ 2