حیدرآباد: محکمہ پولیس کی جانب سے گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات سے 90گداگروں کو مرکزی جیل چنچل گوڑہ میں واقع آنند آشرم منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انسپکٹر آف پولیس شیوا چندرا کی قیادت میں سب انسپکٹرس کے چندرا شیکھر، جئے شیو کمار، وی شیکھر اور مایتری کمیٹی کے اراکین و آنند آشرم کے اراکین نے درگاہ یوسفین ؒ نامپلی، میسما مندر، چار قندیل، آغاپورہ کے علاوہ حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں غذا کی قلت کا شکار او رمختلف امراض سے متاثر 90 گداگروں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بہتر غذا اور طبی سہولتیں کرنے کی خاطر چنچل گوڑہ جیل میں واقع آنند آشرم منتقل کردیا ہے۔
Good Evening Sir, Today i.e. on 08-07-2019 at morning hours Sri P. Shiva Chandra, Inspector Habeebnagar and SIs and staff of ANANDA ASHRAMAM identified around 90 Beggars and sent to Ananda Asramamfor safe custody and providing for Good health and food. @KTRTRS pic.twitter.com/88sC3ncfn0
— SHO HABEEBNAGAR (@shohabeebnagar) July 8, 2019