حیدرآباد، 12 اکتوبر(پریس ریلیز) نصر پولو اینڈ ایکویسٹرین اکیڈمی، جنواڑہ میں10 سے 12 اکتوبر تک منعقدہ حیدرآباد ہارس شو مانسون چمپئن شپ 2025 میں 400 سے زائد رائیڈرز نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں شو جمپنگ (45 سے 120 سینٹی میٹر اونچائی) اور ڈریسیج کلاسز شامل تھیں، جن میں انڈر10، انڈر16 اور اوپن کیٹیگری کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ اس ایونٹ میں نصر پولو اینڈ ایکویسٹرین اکیڈمی، رائل کبایو کلب، آرچی ہارس رائیڈنگ اکیڈمی، انڈین ہارس رائیڈنگ اسکول، رینچو ڈی کبایو، پرائم اسٹیبلز اور تلنگانہ ہارس رائیڈنگ اکیڈمی سمیت نمایاں کلبوں نے شرکت کی، جس سے یہ مقابلہ گھڑ سواری کے شاندار مظاہرے کا مرکز بن گیا۔