حیدرآباد: ہیلمٹ نہ پہننے پر 4 لاکھ 74 ہزار گاڑی سواروں پر کیس درج

,

   

حیدرآباد: کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب پولیس کے ظلم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گھر سے ضروری اشیاء کی خریدی کیلئے نکلنے والوں پر پولیس بے تحاشہ لاٹھی چارج کررہی ہے تو دوسری طرف گاڑی سواروں پر ہیلمٹ نہ پہننے کے پر چالانات عائد کئے جارہے ہیں۔ شہر میں 4 لاکھ 74 ہزار گاڑی سواروں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے کے الزام میں چالانات عائد کئے گئے ہیں۔

سیاست ڈاٹ کام کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر آف سٹی ٹریفک پولیس انیل کمار نے بتایا کہ تقریبا 4 لاکھ 74 ہزار گاڑی سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے کے جرم میں کیس درج کیاگیا ہے۔ دوسری طرف گاڑی رانوں نے بتایا کہ وہ ہیلمٹ خریدنا چاہتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہیلمٹ کی دکانات بند ہیں۔ بعض مقامات پر سڑک کے کنارے ہیلمٹ فروخت کئے جارہے ہیں لیکن ان کے ہاں قیمت بہت زیادہ ہے۔ یہ گاڑی سوار نے یہ بات بتائی۔