حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) ۔ حیدرآباد میں قائم ایک تنظیم ’گول اچیورس Goal Achieverz ‘ کی جانب سے8 مارچ 2020کو حیدرآباد میںیوم خواتین منعقد ہوگا جس کا مقصدمتنوع مقررین و موضوعات کے ذریعہ سے خود کو جذباتی طور پر صحت مند رکھنے کے تعلق سے شعور آگاہی پیدا کرنا ہے۔بین الاقوامی یوم خواتین 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اور یہ موقع خواتین کیلئے خودآگاہی و خود کی دیکھ بھال کیلئے بہت ہی موزوں تصور کیا جاتا ہے۔اس تقریب کا اہتمام انسٹگرام ‘ فیس بک اور ٹویٹر پرمشہور و مقبول @hyderabadimom کی جانب سے کیا جارہا ہے۔اس تقریب کی مہمان خصوصی اور انٹرویو پیانل میں شامل کلاسیک مسزانڈیا تلنگانہ 2019 (تیسرا مقام ) افشاں طیبی ہیں۔ تقریب کا اصل موضوع ’خود اعتماد خواتین میں اپنی دیکھ بھال کا جذبہ ‘ رکھا گیا ہے۔اس تقریب کی اہم شخصیت ‘ حوصلہ افزائی کرنے والی خطیب و ماہر نفسیات سیدہ زینب فاطمہ ہیں جو ’ اس تنظیم کی بانی بھی ہیں۔انہوں نے اپنے مشاہدہ میں محسوس کیا ہے کہ ایسی خواتین جو اپنی جسمانی وذہنی صحت کا خیال نہیں رکھتیںان میں خود اعتمادی کی کمی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سارے انسانوں کو کچھ نہ کچھ مقصد کے تحت ہی دنیا میں وجود میں لایا گیا ہے۔اور اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم کو اپنی روح اور جذبات کے احساسات کو بروئے کار لاتے ہوئے ان سے پوری طرح مستفید ہونا چاہیے۔اور اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ اس تقریب کا اہتمام کررہی ہیںتاکہ ہر پیشہ کے ماہرین یکجاہو کر باہمی خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔یہ تقریب تین حصوں پر مشتمل ہوگی ۔ پہلے حصہ میں اس تنظیم کی بانی خواتین میں اپنے خطاب کے ذریعہ حوصلہ افزائی کو اجاگر کرینگے۔ دوسرے حصہ میں ڈاکٹر جینتی سندر راجن (پی ایچ ڈی ۔ کونسلنگ)سامعین سے خطاب کرینگی جس کا موضوع عزت نفس کو بڑھاوا دینے کیلئے جذبات کو کسطرح باقاعدہ بنایا جاسکتا ہے۔اس شعبہ میں ڈاکٹر صاحب کو پندرہ سالہ تجربہ ہے خصوصاً اطفال پر انہوں نے کافی کام کیا ہے۔اس تقریب کی دوسری خطیب ڈاکٹر سری لکشمی پنگلی(ایم ڈی نفسیات)ہیںاس شعبہ میں سترہ سالہ تجربہ رکھتی ہیں۔ڈاکٹر سری لکشمی ذہنی صحت کی نشونماء کے ضمن میں باقاعدہ اور بے قاعدہ (Normal and Abnormal)کیفیت پرروشنی ڈالیں گی کیونکہ بقول انکے کئی افرادمیں جب کبھی بھی برتائوکی بات آتی ہے تو مشورہ طلب کرنے میں نہ صرف پس و پیش کرتے ہیںبلکہ گھبرا بھی جاتے ہیں۔دونوں خطیب ‘ سامعین کے ساتھ نہ صرف گفتگو کرینگے بلکہ اپنے پیشوں کی روشنی میں آپسی تجربات پر تبادلہ خیال بھی کرینگی تاکہ سیشن کو حرکیاتی بنایا جاسکے۔ سیشن کے تیسرے حصہ میں پیانل انٹرویوز ہونگے۔ جس میں سامعین کو حیدرآبادی فیشن اسٹار دانیا فہیم کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع میسر ہوگا۔دانیا فہیم اپنے خطاب میں اس صنعت میں بحیثیت ایک نوجوان خاتون بلاگر کے داخلہ اور اپنے سفر پر روشنی ـڈالیں گی۔اور اس پیانل انٹرویو میں کشش کی ڈیزائنر افشاں طیبی بحیثیت مہمان خصوصی حصہ لیں گی۔اس یوم خواتین کا انعقاد بروز اتوار 8 مارچ 2020 کو سینٹ ‘ لکڑی کا پل پر شام 3 تا 6 بجے ہوگا۔رجسٹریشن سب کیلئے عام ہے مزید تفصیلات کیلئے 8520941472 پر موبائیل یا واٹس اپ پر ربط کریں ۔اتوار کو انعقاد کا مقصد زیادہ سے زیادہ ملازم خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ شامل ہوسکیں۔یہ ایک ایسی یادگار تقریب ہوگی جس میں خواتین شرکت کرکے نہ صرف اپنے اپنے تجربات کو بانٹ سکیں گی بلکہ اس سیشن سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں گی۔