حیدرآباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کے نتائج

   

حیدرآباد /27 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین انتخابات میں ابھیشیک کمار کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ ایم سری چرن نائب صدر ہوں گے جبکہ گوپی سوامی نئے جنرل سکریٹری ہے ۔ 26 ستمبر کو کروائے گئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ۔ ان انتخابات میں 4200 طلباء نے ووٹ ڈالے تھے ۔