حیدرآباد یونیورسٹی صحت عامہ شعبہ کے طلبا کی خدمات کا حصول

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 9 اپریل ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ہیلت کے طلبا کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ریاست بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکے ۔ کہا گیا ہے کہ ان طلبا کو نگرانی کی ذمہ داری دی جائے گی ۔ کہا گیا ہے کہ صحت عامہ شعبہ سے تعلق رکھنے والے دوسرے سیمسٹر کے 15 طلبا نے رضاکارانہ طور پر خدمات کی پیشکش کی ہے اور ضلع حکام کی جانب سے ان کیلئے احکام جاری کردئے گئے ہیں۔ یہ لوگ نگران کار ٹیمو ںمیں کام کرینگے ۔ اس کے علاوہ کچھ ریسرچ اسکالرس اور دوسرے طلبا نے بھی اپنی خدمات کی پیشکش کی ہے ۔