حیدرآباد۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کیمپس کے احاطہ میں آج ایک اور ہرن مردہ پایا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ اندرون ایک ہفتے یہ دوسرا موقع ہے جب کوئی ہرن کیمپس میں مردہ پایا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ہرن آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے بھاگتے ہوئے سر دیوار سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں ہلاک ہوا ہے ۔ پی ایچ ڈی اسکالر و وائلڈ لائیف کارکن روہت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کیمپس میں وائلڈ لائف کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
