حیدرآباد 15 جنوری ( پی ٹی آئی ) یونیورسٹی آف حیدرآباد نے آج کہا کہ وہ یونیورسٹی کے متوفی اسکالر روہت ویمولہ کو خراج پیش کرنے مقررین کو مدعو کرنے کی طلبا کو اجازت دیگی ۔ روہت ریمولہ نے 17 جنوری 2016 کو کیمپس میں خود کشی کرلی تھی ۔ طلبا نے اس دن یونیورسٹی آڈیٹوریم میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کچھ طلبا کی جان سے اس دن چلو ایچ سی یو پروگرام کا بھی اعلان کیا گیا ہے کیونکہ ان کے بموجب انتظامیہ نے یہاں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ‘ جیوبی با پھولے اور دوسرے دلت قائدین کے پورٹریٹس نکال کر پھینک دئے تھے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تاہم اس کی تردید کی ہے ۔