حیدرآباد ۔ بیجا پور نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لیے 926 کروڑ روپئے منظور

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وزارت روڈس اینڈ ٹرانسپورٹ حکومت ہند نے حیدرآباد ۔ بیجا پور نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لیے 928 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ یہ سڑک رنگاریڈی اور وقار آباد کے لوگوں کے لیے بڑی تشویش کا باعث ہے کیوں کہ نہ صرف یہ سڑک تنگ ہے بلکہ خطرناک موڑ کی وجہ کئی حادثات کا باعث بھی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ وزارت ٹرانسپورٹ نے حیدرآباد کے مضافات اپا جنکشن سے وقار آباد ڈسٹرکٹ میں منے گوڑہ تک سڑک کی توسیع کرتے ہوئے 46.60 کلو میٹر تک 60 میٹر چوڑی کرنے کے لیے فنڈس جاری کئے ہیں ۔ سڑک کی اس توسیع سے حلقہ پارلیمان چیوڑلہ میں رہنے والے لوگوں کے لیے بہت فائدہ ہوگا ۔ اس سے وقار آباد ، تانڈور ، پرگی اور کوڑنگل کا سفر آسان ہوجائے گا ۔۔