حیدرآباد ۔ شکاگو راست فلائٹ کا آج آغاز

   

حیدرآباد :۔ ایر انڈیا نے ہفتہ کو سان فرانسیسکو تا بنگلورو نان ۔ اسٹاپ فلائٹ کو شروع کیا ہے ایسے میں حیدرآباد کو توقع تھی کہ اس نیشنل ایر لائنس کی جانب سے تین چار دن میں امریکہ تا حیدرآباد اس کی پہلی راست فلائٹ شروع کی جائے گی ۔ چنانچہ ایر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777LR ایر کرافٹ ، پہلی مرتبہ 15 جنوری کو حیدرآباد سے شکاگو کے لیے پرواز کرے گا اور یہ فلائٹ ہفتہ میں ایک مرتبہ ہر جمعہ کو رہے گی جو حیدرآباد سے 12-50 شب روانہ ہوگی اور شکاگو شام 6-05 بجے ( مقامی وقت کے مطابق ) پہنچے گی ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ذرائع کے مطابق بوئنگ 777-200 ایرکرافٹ ، 238 کی سیٹ کپاسٹی کے ساتھ ( 8 فرسٹ کلاس + 35 بزنس کلاس + 195 اکانومی کلاس ) اس روٹ پر پرواز کرے گا ۔ ایرپورٹ ذرائع نے کہا کہ حیدرآباد ۔ یو ایس اے ۔ حیدرآباد ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک بڑی ان سروڈ پاسنجر اوریجن اینڈ ڈسٹینشن مارکٹ ہے ۔ سالانہ 7 لاکھ سے زائد مسافرین کی آمد و رفت کے امکانات کے ساتھ ۔ حیدرآباد جنوبی اور وسطی ہندوستان کیلئے ایک گیٹ وے ہے اور یہ ایک ترجیحی مقام ہے ۔۔